ممبئی،30؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا) شیوسینارہنما سنجے راوت کی اہلیہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔شیو سینا رہنما سنجے راوت کی اہلیہ ورشا راوت، پی ایم سی بینک گھوٹالہ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوئی ہیں۔ حال ہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ورشا راوت کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیاہے۔
تاہم اب ورشا راوت نے پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے لیے مزیدوقت طلب کیا ہے۔ دراصل مہاراشٹرا میں پی ایم سی بینک گھوٹالہ معاملے پر ای ڈی کے ذریعہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس معاملے میں ورشا راوت کو ای ڈی نے طلب کرکے پوچھ گچھ کے لیے بلایاہے۔ یہ ان کوبھیجا گیا تیسرا سمن ہے۔ قبل ازیں صحت کی وجوہات کی بنا پر ورشا تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔
اسی وقت سنجے راوت نے الزام لگایاہے کہ مہاراشٹر میں ادھوٹھاکرے کے زیرقیادت حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔